سانحہ 9 مئی ، خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد کیخلاف عام عدالتوں میں ہی کارروائی ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالتوں میں بھجوانے پر غور

02:11 PM, 7 Jul, 2023

لاہور : 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالت میں کیس چلانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواتین اور 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کے خلاف عام عدالتوں  میں ہی کیس چلیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس بھی فوجی عدالت میں بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد کے کیس نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ ان کے کیس متعلقہ عدالتوں میں ہی چلیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں جن افراد کا کیس جائے گا ان کو وکیل کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ انہیں ہفتے میں ایک دن خاندان کے افراد سے ملنے کی بھی اجازت ہوگی۔ 

مزیدخبریں