ٹویٹر اور تھریڈز کےدرمیان قانونی جنگ کا خدشہ،   ٹویٹر نے میٹا پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی

12:09 PM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے 'تھریڈز' کے نام سے اپنا نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے۔ٹویٹر نے میٹا کے خلاف نئی ٹیکسٹ پر مبنی ایپ تھریڈز کے آغاز کے 24 گھنٹے بعد قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

 نئی ایپ کی رونمائی کے چند گھنٹے بعد ہی ٹویٹر اور تھریڈز ایپ کےدرمیان قانونی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ٹویٹر  کے مالک ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام تھریڈز ایپ کے معاملے پر  میٹا کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی ہے۔

ایلون مسک کے وکیل الیکس سپیرو نے مارک زکربرگ کو ان کے ٹویٹر 'کاپی کیٹ' پر عدالت میں لے جانے کی دھمکی دینے والا خط بھیج دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے وکیل کاکہناہے کہ میٹا نے ٹویٹرکے تجارتی رازوں کو غیر قانونی طور پر غلط طریقے سے استعمال کیا۔  میٹا ٹویٹر کے تجارتی راز یا دیگر انتہائی خفیہ معلومات کا استعمال روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ 

مارک زکربرگ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میٹا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے غیرقانونی استعمال میں ملوث ہے۔

ٹوئٹر کے وکیل الیکس سپیرو نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹویٹر اپنے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو سختی سے نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور میٹا ٹویٹر کے تجارتی راز یا دیگر انتہائی خفیہ معلومات کا استعمال روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

خیال رہے تھریڈز نامی ایپ  نے لانچ ہوتے ہی ایک گھنٹے میں ایک کروڑ صارف بھی حاصل کرلیے۔یہ نئی ایپ ٹویٹر کی طرز پر ہی ڈیزائن کی گئی ہے اور اس کی براہ راست حریف بھی مانی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں