جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 16 ہوگئی 

11:46 AM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ کی جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں