کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس،  چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم 

11:39 AM, 7 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 14جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم  دے دیا ہے۔ 

انسداددہشت گردی عدالت لاہور   میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت پر سماعت  ہوئی   ۔عدالت کا  شامل تفتیش نہ ہونے پر  برہمی  کا اظہار کیا۔

 جج نے استفسار کیا آپ کیوں تفتیش جوائن  نہیں کررہے؟۔عدالت نے ملزم  کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی ۔

مزیدخبریں