نیب حراست میں کپڑے اتارے گئے،  برہنہ کرکے ویڈیو بنائی گئی: طیبہ گل کے انکشافات 

نیب حراست میں کپڑے اتارے گئے،  برہنہ کرکے ویڈیو بنائی گئی: طیبہ گل کے انکشافات 
سورس: File

اسلام آباد: سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار طیبہ گل نے  پبلک اکاونٹس کمیٹی میں لرزاں خیز کے انکشافات کیے ہیں۔ 

پی اے سی کے طلب کرنے پر طیبہ گل پیش ہوئی اور اپنی روداد بیان کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے کہنے پر میرے کپڑے اتارے گئے ۔ مجھے ننگا کیا گیا نیب کے پاس کوئی لیڈیز اسٹاف بھی نہیں ہے ۔میرا میڈیکل بھی نہیں کروایا گیا۔ 

طیبہ گل نے سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کی جنسی ہراسگی پر مشتمل ویڈیوز اور آڈیوز کمیٹی کو پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کہتا تھا ایک منٹ میں تمھاری زندگی تباہ کر سکتا ہوں. گرفتاری میں اسلام آباد سے لاہور سفر کے دوران مرد اہلکاروں نے بدترین تشدد کیا۔ مجھےبرہنہ کر کے ویڈیو بنائی گئی جو میرےشوہر کو دکھاتے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں