نمبرز" ان بلاک" کردیے لیکن ابھی رابطہ نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کبھی ایشو نہیں رہا : عمران خان

05:38 PM, 7 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کے نمبر ان بلاک کردیے ہیں لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا ۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جلد الیکشن ہی مسائل کا حل ہے۔ 

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔

عمران خان سےملاقات کے بعد سینئر صحافی اجمل جانی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ نمبر ز ان بلاک ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان سے رابطہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا ، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔

سابق وزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری نے بھی الگ سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی عہدیداران نے عمران خان کو ضمنی انتخاب کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں انتظامی مداخلت جاری ہے، پولیس اور ترقیاتی اداروں کا لوٹے امیدواروں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو متعدد شکایات بھیجی ہیں کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

مزیدخبریں