لاہور: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) نے سری لنکا کو ایشیا کپء2022 کی میزبانی کی اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش میں راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔