لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہ اس ضمن میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے استعفے دیدئیے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں سیاسی بحران وقت گزرنے کیساتھ ساتھ شدید ہوتا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزراءکے حالیہ استعفوں کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ کچھ گھنٹوں میں وہ اس ضمن میں بیان جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی کابینہ کے 50 ارکان کے مستعفی ہونے کے باوجود وزیراعظم بورس جانسن نے اقتدار نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت استعفیٰ ملکی مفاد میں نہیں ہو گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 90 برس میں پہلی بار برطانوی ارکان پارلیمینٹ اور کابینہ میں شامل وزراءنے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین استعفے دینے والوں میں شمالی آئرلینڈ کے سیکرٹری برینڈن لیوس، وزیر برائے سائنس جارج فری مین اور سیکیورٹی کے وزیر ڈیمیان ہنڈس شامل ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
01:37 PM, 7 Jul, 2022