اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ولید عباسی زخمی ہو گیا جبکہ یہ مقدمہ زخمی ولید کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ ملزمان نے کہا ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے، تمام وقوعہ ٹائیگر فورس کے انچارج کرنل ریٹائرڈ عاصم کی ایما پر پیش آیا۔