پشاور: مردان کے علاقے چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل مقصود خان شہید جبکہ 2 شہریوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان کا کہنا ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی کا تھا جس میں ایک اہلکار شہید ہوا جبکہ 4 زخمی ہوئے جن میں 2 عام شہری بھی شامل ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ور میڈیکل ٹیمز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکار کو ایم ایم سی منتقل کر دیا جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت 35 سالہ مقصود کے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں اے ایس آئی سہیل اور کانسٹیبل کریم شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے عام شہریوں کی شناخت محمد اسحاق اور حلال کے نام سے کی گئی ہے۔