مکہ مکرمہ: مناسک حج کا آغاز ہو گیا اور 10 لاکھ عازمین حج طواف کے بعد قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ خطبہ حج کا ترجمہ 14 زبانوں میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے اور منیٰ میں ہی ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔
عازمین کل میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گے۔
دوسری جانب خطبہ حج ہر سال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا جبکہ سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022ءکیلئے خطیب مقرر کیا ہے۔
مناسک حج کا آغاز، عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے
09:05 AM, 7 Jul, 2022