افغان طالبان کی بھارت کیخلاف بڑی کاروائی ،مودی پریشان 

11:02 PM, 7 Jul, 2021

کابل:افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان ہونے لگا ، بھارتی میڈیا بھی بوکھلا گیا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے ہرات میں بھارتی فنڈز سے بنے ڈیم پر قبضہ کر لیا، افغان حکومت اور طالبان نے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی.

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھارت پریشان اور بوکھلاٹ کا شکار ہے، بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور الزام لگایا کہ طالبان نے افغان صوبے ہرات میں بھارت کی طرف سے تقریباً 2 ارب ڈالرز سے بنائے گئےڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور  16 ڈیم ملازمین کو بھی مار ڈالا ہے۔

افغان حکومت اور طالبان نے ہرات ڈیم پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے،طالبان ذرائع کا کہنا ہے افغانستان کے قومی اور عوامی مفاد کے کسی بھی منصوبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔بھارتی میڈیا یہ پروپیگنڈا بھی کر رہا ہے کہ طالبان نہ صرف غیر ملکی منصوبوں پر قبضے کر رہے ہیں بلکہ حکومتی شخصیات کو  بھی مار رہے ہیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں دھماکے کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  افغان خاندانوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، بھارت نے کابل میں اپنے سفارت خانے کے علاوہ مزار  شریف اور قندھار میں قونصل خانوں سے 500 کے قریب سٹاف کو نکالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

مزیدخبریں