اسلام آباد :وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 24 ہزار 284 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 24 ہزار 284 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی ہے، اگر موجودہ حکومت ترسیل کے نظام کو بہتر نہ کرتی تو ہم یہ حاصل نہ کر پاتے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پہلے 2018 میں(20,811)میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی تھی،اس حقیقت کے باوجود کہ اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کے چوتھے حصے کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے، یہ ریکارڈ قائم ہوا۔