پاکستانی سکیورٹی اداروں کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی 

08:36 PM, 7 Jul, 2021

سیالکوٹ:پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ،ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق استقلال آباد کالونی کے قریب سے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق سرگودھا میں لائیو سٹاک کے دفتر کے قریب سے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشتگرد کو حراست میں لیا ہے ، گرفتار دہشت گرد کی شناخت فضل الرحمن کے نام سے ہوئی ہے ،کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے تحریک طالبان کے ہینڈ بیل پمفلٹ برآمد کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیبی یافتہ ہے ،تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گرد کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے پاکستانی اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

مزیدخبریں