پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کی دھوم ،شیڈول جاری 

07:57 PM, 7 Jul, 2021

باغ:پاکستان سپر لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کا شور شرابا ہر طرف دیکھنے کو مل رہا ہے ،کرکٹ شائقین کے حلقوں میں آج پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول جا ری کر دیا گیا ہے ،ایونٹ کی افتتاحی تقریب پانچ اگست کو ہو گی جبکہ پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جا ئے گا ۔

پہلے میچ میں باغ اسٹالینز کا سامنا راو کالوٹ ہاکز سے ہو گا ، لیگ کا فائنل 17 اگست  کو کھیلا  جائے گا 

کے پی ایل کے پہلے سیزن میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، کے پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ فور ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی،پہلا میچ باغ اسٹالینز کا سامنا راولا کو ٹ ہا کز  سے کھیلا جائے گا ، لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جا ئے گا ۔

مزیدخبریں