ایران کی افغان حکومت اور طالبان کو بڑی پیشکش 

07:20 PM, 7 Jul, 2021

تہران :ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے افغان ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے پر امن حل کیلئے تمام افغان سیاسی وفود کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہیں ۔

ایرانی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جواد ظریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ تنازعہ کا بہترین حل صرف اور صرف مذاکرات ہی ہے جس کیلئے پوری افغان قوم کیساتھ تمام سیاسی قیادت کو ایک پیج پر اکھٹے ہونا چاہیے کیونکہ اگر آج بھی افغان عوام اور سیاسی وفود نے مل بیٹھ کر اپنے مسائل کو حل نہ کیا تو حالات مزید بگڑ جائینگے ۔

انہوں نے کہا افغانستان کے موجودہ تنازعہ کا حل تمام سیاسی وفود کو شامل کر کے ہی نکالا جا سکتا ہے ،افغان حکومت کو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستان میں آئندہ کوئی بڑا سانحہ پیش نہ آئے ۔

واضح رہے امریکی اور اتحادی فورسز کے انخلا کے بعد ایران نے افغان طالبان اور افغان حکومت کو اپنے ملک میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے افغانستان سے 4 رکنی وفد ایران پہنچ رہا ہے جس میں دو حکومتی اور دو طالبان کے نمائندے شامل ہونگے ۔

مزیدخبریں