دلیپ کمار کے جنازے میں کم لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی ، بھارتی حکام

04:28 PM, 7 Jul, 2021

نئی دہلی : برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی جائے گی جس میں صرف مخصوص لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں عالمی وبا کورونا کی خراب صورتحال کے باعث لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ میں صرف مخصوص افراد کو ہی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مقامی انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی، چند قریبی افراد ہی یوسف خان کی نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ادھے ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے کہ دلیپ کمار کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

مزیدخبریں