سمندر میں گرنے والے روسی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، 28 ہلاکتوں کی تصدیق

04:11 PM, 7 Jul, 2021

ماسکو : سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، حادثے میں کوئی بھی مسافر نہ بچ سکا، طیارے میں عملے سمیت اٹھائیس افراد سوارتھے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی حصے میں واقع کامچٹکا جزیرے میں سمندر میں گرنے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ، مسافر اور عملے کے افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا سکا، سمندر سے 9 افراد کی لاشیں نکال کی گئی ہے۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش شروع کی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندر سے ملنے والا ملبہ لاپتہ روسی طیارے کا ہے تاہم حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کا موسم ٹھیک نہیں ہے۔

 گذشتہ روز روسی طیارہ انٹونیو این 26 علاقائی دارالحکومت پیٹرو واولوسک کامچتسکی سے شمالی کامچٹکا کے ایک گاؤں جا رہا تھا ، جب اس کا ہوائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں ائیر ٹریفک نے طیارے کی سمندر میں گرنے کی تصدیق کی تھی ، مسافروں میں گاؤں کے میئر اولگا موکیریفا بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں