ہیٹی کے صدر کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ سے ہلاک کردیا

03:52 PM, 7 Jul, 2021

پورٹ او پرنس: کیریبئن ملک ہیٹی کے صدر کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیریبئن ملک ہیٹی کے صدر جووینل موئس کوبدھ کے روز ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے صبح سویرے صدر موئس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے صدر مملکت ہلاک جب کہ ان کی اہلیہ بھی زخمی ہو گئیں۔

ہیٹی کے وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے بیان میں کہا کہ جووینل موئس کو رات ایک بجے دارالحکومت میں ان کی ذاتی رہائش گاہ میں حملہ آوروں کے ایک گروپ نے قتل کیا، ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی۔

وزیر اعظم کے بیان میں حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ہسپانوی زبان بولنے والے تھے۔ صدر مملکت کے قتل کے بعد اب ہیٹی کے سربراہ کلاڈ جوزف ہوں گے۔

مزیدخبریں