جدہ: بوتلوں کے لاکھوں ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار

01:54 PM, 7 Jul, 2021

جدہ: سعودی عرب میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں ڈھکنوں کی مدد سے 250 مربع میٹر علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں چالیس روز لگے۔

اسے بنانے والی سعودی خاتون کہتی ہیں کہ انوکھے اور منفرد انداز میں دنیا کا نقشہ بنانا ایک چیلنج ضرور تھا لیکن شب وروز کام کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ساری جدوجہد کا مقصد عوام کو بتانا تھا کہ جن اشیا کو ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں، انہیں کارآمد بھی بنایا جا سکتا ہے۔

سعودی خاتون خلود الفضلی نے نقشے میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے کے ٹو سمیت دیگر بلند ترین چوٹیوں کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔ خلود الفضلی اپنی اس انوکھی کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی بھی خواہشمند ہیں۔

مزیدخبریں