ممبئی : بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ایک فنکار نہیں ایک ادارہ دنیا سے چلا گیا ۔
امیتابھ بچن نےبھارتی اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سینما کی تاریخ دلیپ کمار سے پہلے اور بعد پر مشتمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو دیکھ کر ہم نے اداکاری سیکھی ہے اور ان کے انداز کو اپنا کر سینکڑوں لوگوں نے اداکاری کے شعبے میں نام پیدا کیا ہے ۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری دلیپ کمار کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ کل کا دور بھی دلیپ کمار کا ہی تھا اور اگلے کئی سال بھی لوگ دلیپ کمار کو ہی یاد کریں گے ۔
امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کی موت پر کہا کہ موت حقیقت ہے لیکن دلیپ کمار کی وفات کا سن کر یقین نہیں آرہا ۔