دلیپ کمار نے چھوٹی بہن کا ساتھ چھوڑد یا۔ لتا منگیشکر

01:27 PM, 7 Jul, 2021

ممبئی :بھارتی  گلو کارہ لتامنگیشکر نے کہا ہے کہ آج دلیپ کمار نے اپنی چھوٹی بہن کا ساتھ چھوڑ دیا ۔ لتا منگیشکر نے دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہوا ۔ میں اسوقت بہت غمزدہ ہوں ۔ 

نیونیوز کے مطابق ممتاز بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر نے بھارتی اداکار دلیپ کمار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ 

لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ یوسف بھائی نے آج اپنی چھوٹی بہن کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، کیا ہوا یوسف بھائی ایک دو ر کا نام ہے جو آج ختم ہوگیا ۔ 

لتا منگیشکر نے کہا کہ میں بہت غمزدہ اور خاموش ہوں، بہت سی چیزیں بہت سی یادیں دے کر چلی گئیں۔

لتامنگیشکر نے کہا یوسف بھائی کئی برسوں سے علیل تھے، کسی کو پہچان نہیں سکتے تھے۔ یوسف بھائی کی بیماری میں سائرہ بھابھی نے سب کچھ چھوڑ دیا اور ان کی خدمت کی۔

سائرہ بھابھی کے لیے یوسف بھائی کی خدمت کے علاوہ کچھ اہم نہیں تھا۔ سائرہ بھابھی جیسی خاتون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

مزیدخبریں