وزیراعظم عمران خان کابھارتی اداکار دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

01:00 PM, 7 Jul, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اداکار دلیپ کمار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں شوکت خانم ہسپتال کے لئے دلیپ کمار کی طرف سے فنڈز کولیکشن کے لئے وقت دینا کبھی نہیں بھول سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار بڑے اداکار کے ساتھ ایک اچھے انسان دوست شخص بھی تھے ۔ ان کی فراخ دلی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔

مزیدخبریں