اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اداکار دلیپ کمار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں شوکت خانم ہسپتال کے لئے دلیپ کمار کی طرف سے فنڈز کولیکشن کے لئے وقت دینا کبھی نہیں بھول سکتا۔
اس سب کے سوا، دلیپ کمار میری نسل کے لئے سب سے عظیم اور ہر فن مولا اداکار تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2021
ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار بڑے اداکار کے ساتھ ایک اچھے انسان دوست شخص بھی تھے ۔ ان کی فراخ دلی کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔