گورنر سندھ کا دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

11:30 AM, 7 Jul, 2021

کراچی: لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں موجود مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف خان 1944ء سے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے۔ لازوال اداکاری پر ان کو شہنشاہ جذبات کے خطاب سے یاد کیا جاتا تھا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے لئے خدمات کے پیش نظر 1998ء کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں