گوجرانوالہ: پولیس سے ستائی خاتون آر پی او دفتر کے باہر بچہ فروخت کرنے پہنچ گئی

گوجرانوالہ: پولیس سے ستائی خاتون آر پی او دفتر کے باہر بچہ فروخت کرنے پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو

گوجرانوالہ: پولیس کے ظلم سے انسانیت سوز رویے کی ستائی خاتون آر پی او دفتر کے باہر بچہ فروخت کرنے پہنچ گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز تھانہ سٹی ڈسکہ سٹی میں پیش آیا۔ خاتون کا نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

خاتون نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرے دیور نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں درخواست دے رکھی ہے۔

اس نے دل دہلا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو رشوت دینے کے لیے آر پی او دفتر کے باہر بچہ فروخت کرنے آئی ہوں کیونکہ سٹی ڈسکہ پولیس رشوت کے بغیر مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

خاتون کے الزام پر جب ڈی ایس پی ڈسکہ میاں معظم سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے رکھی ہے، یہ خاتون زبردستی ان کے گھر واپس جانا چاہتی ہے، ہمیں اس کیساتھ زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، تاہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔