گوجرانوالہ: دو نوسر باز ایڈیشنل آئی جی بن کر لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فون کرواتے اور دھمکاتے تھے، پولیس نے دونوں ملزموں کو دھر لیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکاروں نے شک کی بنا کر دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے پول کھول دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جعلی ایڈیشنل آئی جی کی شناخت عمر یونس اور عامر یونس کے ناموں سے ہوئی ہے، یہ دونوں ملزم آپس میں سگے بھائی ہیں۔
ملزمان نے متعدد دفعہ ایڈیشنل آئی جی بن کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکانے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔