کراچی سے حوالہ ہنڈی سمیت سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا  

07:38 AM, 7 Jul, 2021

کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کراچی سے حوالہ ہنڈی سمیت سمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقوں طارق روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر چھاپے مار کر مختلف دفاتر سے بڑی تعداد میں سمگلنگ شدہ سامان برآمد کر لیا۔ چھاپے کے دوران بینکوں کے کھاتے اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلے سے گرفتار ایک ملزم کی نشاندہی پر طارق روڈ پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس چھاپے کے دوران جاپان سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے آنے 4 گاڑیاں تحویل میں لے لیں گئیں۔ ان گاڑیوں کی مالیت 12 کروڑ سے زائد کی بتائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف بینک کھاتوں میں پڑے 34 کروڑ روپے بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے بھی 3 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔

اس نیٹ ورک نے اربوں روپے مختلف افراد کے اکاؤنٹس میں جمع کرائے۔ افغانستان اور متحدہ عرب امارت کے لئے سامان کی بگنگ کی گئیں تھیں۔ چینی سگریٹ سمیت دیگر سامان پاکستان سے سمگلنگ کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں