کراچی:پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ توہیں لیکن انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ڈانسنگ کوئین بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی پنجابی گانے پرڈانس کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور پنجابی گانے پر ڈانس کرکے ماہرہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ کے ساتھ اداکار بلال اشرف بھی تھرکتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ تاہم بلال تو تھوڑی ہی دیر میں پیچھے ہٹ گئے لیکن ماہرہ نے اپنی اداؤں اور جلووں سے ثابت کردیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو ماہرہ خان اوربلال اشرف کی نئی فلم ”سپرسٹار“ کے گانے بیکراں کی ریہرسل کے دوران کی ہے جو چند روز قبل ہی جاری ہوا ہے اور ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔ فلم ”سپر سٹار“ عیدالضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔