اوچ شریف:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی پاکستان کو بچائے گی، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اوچ شریف میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وہ لمبا سفر کرکے لوگوں کے پاس آئے ہیں ، بلاول کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ سیاست کیوں کرتے ہیں۔
انہوں نے ماضی کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ شاہنواز کو زہر دیا اور بے نظیر کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا تاہم ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو بچائیں گے، سلام ان جیالوں کو جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔