لاہور:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول پر سیلز ٹیکس 5 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوامی ردعمل کے بعد نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں، مریم نواز
نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ موٹر سپرٹ اور کیروسین آئل پر ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر توانائی علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت عوامی مشکلات سے مکمل آگاہ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں