فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گئی

09:49 PM, 7 Jul, 2018

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں انگلینڈ نے بڑی فتح اپنے نام کر لی , تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلے میں سوئیڈن انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے.

یاد رہے کہ سوئیڈن سوئٹرزلینڈ، جب کہ انگلینڈ کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔دونوں یورپی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی تھی، میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دwسرے کے گول پوسٹ پر پے درپے حملے کیے۔

جلد انگلینڈ کی ٹیم نے غلبہ پا لیا۔ 30 ویں منٹ میں ایک خوب صورت پاس کو ہیری میگییور نے نیٹ میں دھکیل دیا , دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، مگر اس عمل سے اس کی دفاعی لائن میں دراڑ پڑ گئی اورڈیلی نے ہیڈ پر گول داغ کر سکور دو صفر کر دیا۔

سوئیڈن نے واپسی کی سرتوڑ کوشش کی، مگر کامیابی نہیں ملی اور یوں سابق چیمپین انگلینڈ نے ایک طویل عرصے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کلی طور پر یورپی ٹیموں کے نام رہا ہے اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی تمام ٹیمیں ٹورنامینٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں