کیپ ٹاؤن: پاکستانی نژاد جنوبی افریقن کرکٹر عمران طاہر بھی لیجنڈ گلوگار نصرت فتح علی خان کے مداح نکلے.
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کیساتھ ایک انٹرویو دیتے ہوئے افریقن لیگ اسپنر نے کہا کہ وہ شہنشاہ غزل استاد نصرت فتح علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور اکثر ان کی غزلیں سنتے رہتے ہیں.
انٹرویو کے دوران انہوں نے نصرت صاحب مرحوم کی کی غزل "سانوں اک پل چین نہ آوے" گنگنا کر مداحوں کو خوب محظوظ کیا.