لاس اینجلس: کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک جدید طبّی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں اخروٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریباً نصف ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا امکان
ڈیلی میل کے مطابق لاس اینجلس میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والی اس تحقیق میں 34 ہزار بالغ امریکیوں نے شرکت کی۔ تحقیقی مطالعے سے سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ تین کھانے کے چمچوں کے برابر اخروٹ کھا لیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 47 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری
سابقہ طبی تحقیقوں میں بھی اخروٹ کے استعمال کا دل اور خون کی شریانوں کی صحت اور اسی طرح ذیابیطس کے مرض کے ساتھ تعلق سامنے آ چکا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اخروٹ کے صحت بخش فوائد کا تعلق اس حقیقت کے ساتھ ہو سکتا ہے کہ یہ پولی سیچوریٹڈ فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ومبلڈن اوپن :رافیل نڈال کی سکیورٹی چیکنگ،ساڑھے 5لاکھ پونڈ کی گھڑی زیر بحث
روزانہ مٹھی بھر کے اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔مذکورہ نئی طبّی تحقیق کے خلاصے کے مطابق چھ ہفتوں تک اخروٹ کے مسلسل استعمال سے خون کے اندر خراب کولیسٹرول کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے، زرائع
طبّی محققین یہ سمجھتے ہیں کہ اخروٹ میں ریشے کی کثیر مقدار انسانی آنتوں میں "اچھے" جرثوموں کی نمو کو فعّال بناتے ہیں جس سے دل اور قولون کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں