اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کسی بھی ایئرپورٹ، زمینی اور سمندری روٹ سے پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور یا اڈیالہ جیل میں رکھنے کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔
داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں