فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے، زرائع

12:23 PM, 7 Jul, 2018

لاہور: نیب کی آشیانہ اقبال اسیکنڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ سابق پرنسپل سیکریٹری کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی رہائش گاہ سے 2 لیپ ٹاپ، 30 سے زائد یو ایس بیز اور گاڑی سے 5 موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ برآمد کیے گئے موبائل فون میں ایک بلیک بیری فون بھی شامل ہے جس کا پاس ورڈ فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: نواز ، مریم اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

 ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔ قبضے میں لئے گئے بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں۔

یاد رہے 5 جولائی کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹر فواد حسن فوادکو نیب لاہور نے حراست میں لیا گیا۔ نیب حکام نے فواد حسن فواد سے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں سوالات کیے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں