کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کارکنوں کی گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا بتایا جائے یہ چھاپے اور گرفتاریاں کیوں کی جا رہی ہیں؟۔ کارکنوں میں ڈر اور خوف کی فضا پیدا کر دی گئی جس پر تشویش ہے جبکہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھے سے بھی کم گنا گیا۔
مزید پڑھیں: حسین لوائی اور محمد طحہٰ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیساتھ جو کچھ ہوا وہ انکی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے جبکہ نواز شریف کو وطن واپس آ کر گرفتاری دینی چاہیے۔ نیب قانون سے متعلق پیپل زپارٹی اور ن لیگ نے کچھ نہیں کیا تاہم سیاست میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ پکڑ ہی نہ ہو۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ پورے ملک میں سرکاری تنصیبات پر بھی سیاسی جماعتوں کے بینرز لگے ہیں۔ بینرز لگنے نہ دینا ثابت کرتا ہے کہ کون منظور نظر ہے اور کون منظور نظر نہیں۔ انہوں نے کہا کارکنان اور ووٹر کھل کر انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں