فلم ”سنجو “نے عامر خان کی تھری ایڈیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

10:12 AM, 7 Jul, 2018

ممبئی: بالی و وڈ سپر سٹا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ نے 7 روز میں 202 کروڑ 57 لاکھ کما کر فلم ”تھری ایڈیٹس “ کوپیچھے چھوڑ دیا،  تاہم یہ رنبیر کپور کی پہلی فلم ہے جس نے 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

تفصیلات کے مطابق ’سنجو‘ ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رواں سال کی پہلی فلم جب کہ تیسرے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلم ہے۔فلم نے اب نمائش کے ساتویں روز 200 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلیا ہے اور یہ رنبیر کپور کے فلمی کیریئر کی پہلی فلم بن گئی ہے جو 200 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سنجے دت کی بیٹی اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو سے ناخوش

دوسری جانب رنبیر کی ’سنجو‘ نے 7 روز میں مجموعی طور پر 202 کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے کمائے اور عامر خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 7 روز میں 202 کروڑ 47 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔ یاد رہے کہ ’سنجو‘ میں رنبیر کپور، پاریش راول، سونم کپور، وکی کوشال اور انوشکا شرما سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار کیے ہیں۔

مزیدخبریں