راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سعید اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کسی قسم کے خاص انتظامات نہیں کئے جا رہے۔ جیل میں صفائی سمیت دیگر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے۔
سعید اللہ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور دیگر شریک ملزمان کی جیل آمد کی صورت میں انھیں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ کو 1 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
احتساب عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ 174 صفحات پرمشتمل ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کو فرد جرم میں شامل نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فائیو کے تحت سزا سنائی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں