حریم فاروق کی کنیڈین وزیر اعظم سے ملاقات، مشترکہ فلم سازی پر بات چیت

09:24 AM, 7 Jul, 2018

 کراچی : معروف اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی کنیڈین پرائم منسٹر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فلم سازی پر بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے کنیڈا کے دورے کے دوران کنیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی غیر رسمی گفتگو کے دوران اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان اور کنیڈا کی مشترکہ فلم سازی اور ثقافتی سرگرمیوں کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی ۔اداکارہ نے کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔



واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ بطور پروڈیوسر بھی کئی پروجیکٹ کر چکی ہیں ۔ 

مزیدخبریں