ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔

 مزید پڑھیں: فیصلے سے (ن) لیگ کو سیاسی فائدہ ہو گا، آصف زرداری

تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ اگر ثابت ہو گیا کہ جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویز ٹیکا نے کہا کہ یہ اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ کو 1 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی گرفتار

احتساب عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ 174 صفحات پرمشتمل ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کو فرد جرم میں شامل نیب آرڈیننس کی سیکشن 9اے فائیو کے تحت سزا سنائی گئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں