ممبئی: بالی ووڈ میں تنازعات کے حوالے سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت کی برقع پہن کرعدالت آمد نے بھارتی میڈیا سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت حالات کی سنگینی کی وجہ سے گزشتہ روز اپنے آپ کو مکمل طور پر چھپاتے ہوئے برقع پہن کر عدالت میں حاضر ہوئیں ، احاطہ عدالت میں موجود تمام لوگ راکھی کو اس روپ میں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا معافی نامہ جمع کرواتے ہوئے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض انہیں ضمانت دے دی ، ضمانت ملنے کے فوراً بعد راکھی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت گزشتہ کچھ عرصہ قبل ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والکمی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکل کا شکار ہوگئی تھیں انہوں نے والمکی کا موازنہ گلوکار ملکھا سے کیا تھا جس پر بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نےا ن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔