سئیول : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنا گلیکسی نوٹ سیون کا ریفربشڈ ماڈل لانچ کردیا جس کی فروخت آج سے شروع ہو چکی ہے۔ ریفربشڈ نوٹ سیون کو گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن (ایف ای) کا نام دیا گیا ہے جو گیلکسی نوٹ سیون کے استعمال شدہ حصوں اور غیر استعمال شدہ ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔
گیلکسی نوٹ سیون ایف ای کی قیمت 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو پہلے ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے۔ فی الحال اس کی فروخت جنوبی کوریا میں شروع کی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پر صرف 4 لاکھ سیٹ ہی بنائے گئے ہیں تاہم دیگر ممالک کی فروخت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سام سنگ نے اس موقع پر اپنے اینڈرائیڈ سافٹ ویئرکو بھی اپ گریڈ کیا ہے اور وہ ہوبہو گیلکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس جیسا ہے۔ گیلکسی نوٹ ایف ای میں بکس بی نامی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ ریڈر اور ا?ئی اسکینر بھی نصب ہے۔
سام سنگ نے اس موقع پر اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس مرتبہ بیٹری میں ایک سے زائد اضافی فیچرز رکھے گئے ہیں تاکہ صارفین کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے محفوظ رہیں۔یاد رہے کہ گیلکسی نوٹ سیون کی بیٹریوں میں ازخود آگ لگنے کے کئی واقعات کے بعد سام سنگ نے اس کی فروخت روک دی تھی۔
سام سنگ گلیگسی نوٹ 7 کا ریفربشڈ ماڈل متعارف
سئیول : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنا گلیکسی نوٹ سیون کا ریفربشڈ ماڈل لانچ کردیا جس کی فروخت آج سے شروع ہو چکی ہے۔ ریفربشڈ نوٹ سیون کو گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن (ایف ای) کا نام دیا گیا ہے جو گیلکسی نوٹ سیون کے استعمال شدہ حصوں اور غیر استعمال شدہ ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔
10:25 PM, 7 Jul, 2017