چہرے کو کیل اور مہاسوں سے بچائیں

چہرے کو کیل اور مہاسوں سے بچائیں

چہرہ نہ صرف انسانی شخصیت کو کو ظا ہر کرتا ہے بلکہ ہماری خوبصورتی کو بھی بیان کرتا ہے۔چہرے پر کیل مہاسے ہماری جلد کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں اورا س سے چہرے پر بد نما دھبے بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔چہرے پر ابھرنے والے کیل مہاسوں کو کبھی بھی ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔ایسا کرنے سے ہمارے ہاتھوں پر لگے جراثیم ان کیل مہاسوں میں منتقل ہو کر مزید خرابی پیدا کر تے ہیں۔ اگر  آپکو خوبصورت نظر آنا ہے تو اپنی جلد کی خفاظت کیجئیے اورکیل مہاسوں سے کس طرح چھٹکارا پایا جا سکتا ہے آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں ۔
کھیرا:
کھیرے کا جلد پر استعما ل جلد کونرم رکھتا ہے اور نہایت مفیدہے
لیموں کا رس:
جلدی ماہرین کے مطابق ہمیں ایسے فیس واش اور صابن وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہیے جن میں کیمیکل اضافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔
لیموں کا رس بھی ہمارے چہرے سے کیل اور مہاسوں کو ختم کر نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس کے علاوہ جلد کی کلینزنگ کیلئے نرم ٹاول یا روئی کا استعمال کرنا چاہیے۔
کھوپرے کا تیل:
جلد پرکھوپرے کے تیل کا استعمال چہرے کی جلدکی رونق اور کشش کو بڑھاتا ہے جب کہ اس سے داغ اور دھبے کافی ہد تک کم ہو جاتے ہیں۔
زیتون کا تیل:
زیتون کے تیل سے وٹامن ڈی اور اے حاصل ہوتا ہے جو جلد کے مسام کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کےمطابق تلی ہوئی چیزیں کھانے سے چہرے پر کیل مہاسے نہیں نکلتے بلکہ جلد کے مسام بند ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔
دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں:
اگر چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے بچنا ہے تو تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے پر ہیز کرنا ہوگا۔ دھوپ کی شعاعیں نہ صرف ہماری جلد کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ اس سےچہرے کی جلد کی رنگت بھی گہری ہونے لگتی ہے۔
 اکسے علاوہ جلد کو نرم اور ملائم رکھنے کیلئے پانی والے پھلوں ابلی اور کچی سبزیوں اور پانی کا استعمال بہت ضروری ہے۔