لاہور: ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے 'باغی' کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ تاہم اس ٹیزر میں ایک اور بڑے نام کی جھلک سامنے آئی ہے۔ عثمان خالد بٹ اس میں قندیل بلوچ (صبا قمر) کے محبوب کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اس ٹیزر میں دونوں کو ایک مزار میں دکھایا گیا ہے اور عثمان خالد بٹ اپنی خواہش کا اداکارہ سے اظہار کررہے ہیں۔قندیل نے دونوں کے تعلق کے حوالے سے کچھ زیادہ انکشاف نہیں کیا مگر پہلی بار دکھایا گیا کہ وہ کتنی خوفزدہ ہے۔اس سے پہلے سامنے آنے والے ٹیزر میں قندیل بلوچ کا اپنے شوہر سے تعلق دکھایا گیا جو بیوی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور تشدد کرتا ہے۔اس سے قبل پہلے ٹیزر میں قندیل بلوچ کی زندگی کی کچھ جھلکیاں، باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں گھر پر ہونے والے سلوک کو دکھایا گیا تھا۔اس ڈرامے میں سرمد کھوسٹ، عثمان خالد بٹ اور علی کاظمی بھی کام کررہے ہیں، جو کہ رواں ماہ کسی وقت نشر ہونا شروع ہوگا۔
'
قندیل بلوچ پر بننے والے ڈرامے ”باغی “ کا دوسرا ٹیزر ریلیز
لاہور: ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے 'باغی' کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ تاہم اس ٹیزر میں ایک اور بڑے نام کی جھلک سامنے آئی ہے۔ عثمان خالد بٹ اس میں قندیل بلوچ (صبا قمر) کے محبوب کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
10:04 PM, 7 Jul, 2017