لاہور: سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر نے ڈاٹ گیندیں میرٹ پر کھیلیں۔اسپاٹ فکسنگ ٹریبونل نے شرجیل خان کیس کی سماعت کے دوران سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ پیش ہوئے ۔
کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شرجیل خان بے قصور ہیں انہوں نے گیندیں میرٹ پر کھیلی ہیں ۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ڈاٹ گیندیں کھیل کا حصہ ہیں ۔ شرجیل خان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف جان بوجھ کر ڈاٹ گیندیں کھیلیں اور اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے کہ تو شرجیل خان پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کی سزا کا امکان ہے۔
شرجیل خان کے حق میں اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز اور سابق کرکٹر محمد یوسف بھی گواہی دے چکے ہیں ۔ٹربیونل نے لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشن کو بطور گواہ 13 جولائی کو طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان اور محمد نواز کو سزا سنائی جا چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں