لاہور: اگر سمارٹ فونز میں خامی کی بات کی جائے تو ہر شخص بیٹری ٹائم کا شکوہ کرتا دکھائی دیتا ہے ، اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فون کو تھوڑی دیر کے لیے چارج پر لگانا بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے۔مگر یہ درست نہیں بلکہ اسمارٹ فون بیٹریاں بنانے والی ایک کمپنی کیڈیکس کے مطابق رات بھر بیٹری چارج کرنا کبھی کبھار تو ٹھیک ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق لیتھیم ایون بیٹریوں کو ان میں موجود لیڈ ایسڈ کے باعث مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایسا کرنا چاہئے، درحقیقت مکمل چارج نہ کریں کیونکہ یہ بیٹری کے وولٹیج پر تناؤکا باعث بنتا ہے۔بس فون چارج ہوتے ہی اسے چارجر سے ہٹا دیں یا آسان الفاظ میں رات بھر چارجر پر لگا نہ چھوڑیں۔
کمپنی نے مشورہ دیا کہ بیٹری کو چارج رکھنے کے لئے دن بھر میں تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے چارج کریں اور اپنے مصروف شیڈول کے مطابق کوئی نظام الاوقات بنالیں۔اسی طرح بیٹری کو تیز چارج کرنے کے لیے بھی چند مشورے دیئے گئے۔
چارجنگ وائر کی بجائے وال چارجر استعمال کریں، وہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔چارج کرتے ہوئے ائیرپلین موڈ کو آن کردیں، اس سے چارجنگ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح فون چارج کرتے ہوئے اسکرین کو آن نہ کریں یا کچھ کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیٹری کی پاور خرچ ہوتی ہے اور چارجنگ کا وقت بڑھتا ہے۔
سمارٹ فون کی بیٹری سے متعلق چند مفید مشورے
لاہور: اگر سمارٹ فونز میں خامی کی بات کی جائے تو ہر شخص بیٹری ٹائم کا شکوہ کرتا دکھائی دیتا ہے ، اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فون کو تھوڑی دیر کے لیے چارج پر لگانا بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے۔مگر یہ درست نہیں بلکہ اسمارٹ فون بیٹریاں بنانے والی ایک کمپنی کیڈیکس کے مطابق رات بھر بیٹری چارج کرنا کبھی کبھار تو ٹھیک ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
07:57 PM, 7 Jul, 2017