رنبیر کپور اور کترینہ کیف پاکستانی صحافیوں سے سکائپ چیٹ کرینگے

کراچی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرؤرنبیر کپور آج سکائپ کے ذریعے کراچی کے صحافیوں سے اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ سے متعلق گفتگو کریں گے۔

07:10 PM, 7 Jul, 2017

کراچی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرؤرنبیر کپور آج سکائپ کے ذریعے کراچی کے صحافیوں سے اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ سے متعلق گفتگو کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جگا جاسوس کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جو ایک جاسوس کی کہانی پر مبنی ہے۔ ادھا شرما بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور کا ہے جو اپنے گمشدہ والد کی تلاش میں سرگرداں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں گووندا بھی جلوہ گر ہوں گی اور یہ 14 جولائی کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں