اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار سے فیس بک کے نائب صدر کی ملاقات ہوئی جس میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے معاملہ پر وزیرداخلہ چوہدری نثار سے فیس بک کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
فیس بک کے نائب صدر جول کپلان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیرداخلہ نے فیس بک انتظامیہ کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی دعوت دی ۔
نائب صدرفیس بک جول کپلان نے کہا کہ جعلی اکاونٹس اورنفرت انگیز مواد ہٹانے کا عزم ہے، پاکستان میں فیس بک کے33ملین صارفین ہیں، فیس بک کو توہین آمیز مواد سے پاک کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کیلئے کردارادا کررہے ہیں،توہین آمیزمواد کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی