بھارتی سفارتخانے کا 25 سالہ پاکستانی مریضہ کو ویزہ دینے سے انکار

06:05 PM, 7 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے خراب تعلقات کے باعث علاج کی منتظر 25 سالہ پاکستانی مریضہ کو بھارتی سفارتخانے نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ علاج معالجے کی منتظر پاکستانی شہری کو بھارتی ویزہ دینے سے انکار نے مریضہ کو موت کے منہ میں دکھیل دیا۔

مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال نے 10 لاکھ وصول کر کے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔ فائزہ نے بتایا کہ بھارتی سفارت خانے نے ان کی جانب سے ویزے کے اجرا کے لیے کی جانے والی درخواست پر پاک-بھارت تعلقات خراب ہونے کی بنا پر ویزہ روک رہے ہیں۔ بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے اجرا سے انکار پر فائزہ علاج معالجے سے محروم رہ جائیں گی۔

پاکستانی مریضہ فائزہ نے نجی یونیورسٹی سے کامرس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ فائزہ نے دوستوں کی مدد سے آپریشن کی رقم جمع کی تھی۔ ادھر فائزہ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ پاک بھارت سیاستدان اور رفاعی ادارے بھارت میں فائزہ کے علاج کے لیے مدد فراہم کریں۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارت کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں